بھٹکل:20/اگست(ایس او نیوز)تعلقہ پسماندہ طبقات فلاح و بہبودی محکمہ کے زیرا ہتمام پسماندہ طبقات کے مسیحا کہلائےجانے والے متوفی دیوراج ارس کے 101ویں جنم دن کو نیو انگلش ہائی اسکول ہال میں منایا گیا ۔
ضلع پنچایت ممبر سندھو بھاسکر نائک نے پروگرام کی صدارت کی۔ تعلقہ پنچایت صدر ایشور بلیا نائک نے دیا سلائی کے ذریعے پروگرام کا افتتاح کیا۔ انجمن ڈگری کالج کے موظف پرنسپال ڈاکٹر ضمیر اللہ شریف نے دیوراج ارس کی طرف سے انجام دئیے گئے کئی کاموں کا تذکرہ کرتے ہوئے مقالہ پیش کیا۔ ضلع پنچایت ممبر ناگما ماستی گونڈ، تعلقہ پنچایت ممبران مہابلیشور نائک، محسن جکا، جئے لکشمی نارائن گونڈ، میناکشی جٹپا نائک، بی ای اؤ وینکٹیش پٹگارموجود تھے۔ موظف بینک افسر ، اگنیا ن جیوتی مرکز کے نگراں ایم آر نائک نےپسماندہ طبقات کو ملنے والے قرضہ پر روشنی ڈالی۔ تحصیلدار وی این باڈکر نے استقبال کیا۔ استاد شری دھر شیٹھ نے نظامت کی ۔ بی سی ایم افسر اننت بھٹکل نے شکریہ ادا کیا۔ مرڈیشور رہائشی اسکول کے طلبا کی طرف سے بہروپیہ کی نمائش ہوئی ۔